منڈی بہاؤالدین: بلاول بھٹو کا کہنا ہے آج کل میاں نواز شریف عجیب و غریب بیان دے رہے ہیں، جو موقف اپنا رہے ہیں وہ جمہوریت کے مفاد میں نہیں، نواز شریف پراپیگنڈہ کے ماہر ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا الیکشن میں تاخیر کا کوئی جواز نہیں، الیکشن میں تاخیر عمران کی خواہش ہو سکتی ہے، ہمیں نفرت کی سیاست ختم کرنی ہے۔
بلال وبھٹ کا کہنا تھا الیکشن سے پہلے پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں ہو سکتا، پنجاب میں نفرت پھیلانے کی سیاست کی گئی ہے، سیاستدانوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں نوجوانوں کو نفرت کی سیاست نہیں ترقی پسند سیاست سے جوڑنا ہو گا، احسن اقبال پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔