کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی (کرار) کے نومنتخب عہدیداران کی فلیشمین ھوٹل راولپنڈی میں تقریب حلف برداری کا انعقاد
راولپنڈی: (اصغر علی مبارک) کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی (کرار) کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری فلیشمین ھوٹل راولپنڈی میں منعقد ھوئی ممبر صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد، ایس ڈی پی او صدر سید کاظم نقوی، مرکزی انجمن تاجران کے صدر شاہد غفور پراچہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کرار کے عہدیداروں سید قیصر شیرازی صدر (ایکسپریس)، راجہ لیاقت جنرل سیکرٹری (اذکار)، سید گلزار ساقی سینئر نائب صدر (پاکستان)، منصور ستی نائب صدر، طاہر چوہدری فنانس سیکرٹری (اے پی پی راولپنڈی)، عدیل سرور سینئر جوائنٹ سیکرٹری ،ساجد شیخ جوائنٹ سیکرٹری ،فرحان شاہ سیکرٹری اطلاعات ،وقار زیدی آفس سیکرٹری، طاہر نصیر ملک، عبید ابرار، یسین ہاشمی ،ظہور خٹک ،عمر بن آصف سے حلف لیا ممبر صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد نے عہدیداروں کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہا ہے کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی ( کرار ) کے نومنتخب عہدیداران ممبران کی فلاح ، ترقی کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے ۔ ممبر صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد نے کرار کے سالانہ انتخابات میں ورکنگ جرنلسٹ پینل کے تمام عہدیداروں کو کامیابی انکے پیشہ ورانہ ترقی کا مظہر قرار دیا،واضح رھے کہ 25 دسمبر، 2017 کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی ( کرار ) کے سالانہ انتخابات میں ورکنگ جرنلسٹ پینل کے تمام عہدیدار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے تھے ۔جس پر چیئرمین الیکشن کمیٹی سینئر صحافی عزیز علوی نے نومنتخب عہدیداروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا نوٹیفکیشن کے مطابق سید قیصر شیرازی صدر ، راجہ لیاقت جنرل سیکرٹری ،سید گلزار ساقی سینئر نائب صدر،منصور ستی نائب صدر، طاہر چوہدری فنانس سیکرٹری ،عدیل سرور سینئر جوائنٹ سیکرٹری ،ساجد شیخ جوائنٹ سیکرٹری ،فرحان شاہ سیکرٹری اطلاعات ،وقار زیدی آفس سیکرٹری جبکہ طاہر نصیر ملک ،عبید ابرار ، یٰسین ہاشمی ،ظہور خٹک ،عمر بن آصف ممبر گورننگ باڈی منتخب ہو گئے ۔الیکشن کمیٹی میں چیئرمین عزیز علوی جبکہ ممبران میں محبوب صابر ، خالد چوہدری اور ظہیر احمد شیخ شامل تھے ۔ ورکنگ جرنلسٹ پینل کے مقابلے میں کسی نے بھی کاغذات جمع نہیں کروائے اور تمام عہدیداربلامقابلہ منتخب ہو گئےتھے ۔تقریب حلف برداری میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک افتخار احمد ، ایس ڈی پی او صدرسید کاظم نقوی ،مرکزی انجمن تاجران کے صدر شاہد غفور پراچہ مہمانا ن خصوصی کے علاوہ ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے سینئر وکلا سید مسعود الحسن ،شاہد عبا سی ،اصغر علی مبارک اور دیگر نے شرکت کی اور شرکت کی اور کرار کے عہدیداروں کو مبارکباد دی قبل ازیں سید قیصر شیرازی صدر کرار (ایکسپریس) نے مہمانا ن خصوصی کے علاوہ ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کے سینئر وکلا،تاجربرادری صحافیوں کا شکریہ ادا کیا