اسلام آباد: عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ایک ہزار سے زائد اشیا کی قیمتوں میں رعایت دینے کا اعلان کردیا۔
حکومت نے رمضان پیکیج کو حتمی شکل دے دی، حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 1000 سے زائد اشیاء سستے داموں دستیاب ہوں گی۔