اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر دفاع خرم دستگیر کو وزارت خارجہ کا بھی قلمدان سونپ دیا ہے۔
وزیر دفاع خرم دستگیر کو وزارت خارجہ کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے، اب وہ بیک وقت دو اہم ترین وزارتوں کے معاملات سنبھالیں گے۔ واضح رہے کہ نوازشریف کی وزارت عظمیٰ کے دوران وزارت خارجہ کا قلمدان ان ہی کے پاس تھا تاہم سرتاج عزیز مشیر اور طارق فاطمی وزیراعظم کے معاون خصوصی تھے، شاہد خاقان عباسی کے وزیر اعظم بننے کے بعد خواجہ آصف کو یہ اہم وزارت سونپی گئی لیکن چند روز قبل انہیں بھی اقامہ کی بنیاد پر نااہل قرار دے دیا گیا جس کے بعد یہ عہدہ خالی تھا۔