عراقی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد مذہبی رہنما مقتدیٰ الصدر نے ٹیکنوکریٹس کی حکومت قائم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔
مقتدیٰ الصدر کا کہنا ہے کہ ان کی حکومت کی ترجیحات میں اصلاحات پر عمل درآمد شامل ہو گا۔
عراق انتخابات میں دوسرے نمبر پر الصدر کا حامی ایک ایسا اتحاد آیا ہے، جس کے ایران کے ساتھ قریبی روابط ہیں۔
موجودہ وزیر اعظم حیدر العبادی کا سیاسی اتحاد ان انتخابات میں خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا پایا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق16صوبوں میں ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی ہے اور جلد ہی حتمی نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔