روم: اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور ان کے میکسیکن پارٹنر سانتیاگو گونزالز کا سفر دوسرے راؤنڈ میں ختم ہوگیا۔
ٹاپ سیڈ جوڑی پولینڈ کے لوکاس کوبوٹ اور برازیلین پلیئر مارسیلو میلو نے انھیں شکست دے دی، ابتدائی سیٹ میں اعصام اورسانتیاگو کو ٹائی بریکر پر 6-7 (4/7) سے ناکامی کا سامنا رہا لیکن انھوں نے دوسرے سیٹ میں بھرپور مقابلہ کرتے ہوئے 7-6(7/5) سے کامیابی سمیٹ کر حساب برابر کیا لیکن تیسرے اورفیصلہ کن سیٹ میں کامیابی کوبوٹ اور میلو کا مقدر بنی اور انھوں نے یہ سیٹ 10-2 سے جیت کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ واضح رہے کہ اعصام الحق اور سانتیاگو گونزالزنے گزشتہ روز ابتدائی مرحلے میں ڈیگو شوارزمین اور ڈینس شیپالوف کو زیر کیا تھا۔