ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اپنی داڑھی سے متعلق اہم فیصلہ لیتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں اپنی داڑھی منڈوانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نہ صرف اپنے عمدہ صلاحیتوں کی وجہ سے جانے جاتے ہیں بلکہ اب تو ان کی خوبصورت داڑھی بھی ان کی پہنچان بن چکی ہے جسے وہ کٹوانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔بھارت میں تقریب کے دوران ایک فین نے ان سے سوال پوچھا کہ کیا آپ اپنی داڑھی کٹوانا چاہتے ہیں یا پھر کوئی دوسرا اسٹائل اپنانا چاہتے ہیں، جس کے جواب میں ویرات کوہلی نے بڑی شائستگی سے کہا کہ وہ داڑھی منڈوانا نہیں چاہتے کیوں کہ یہ ان پر ججتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی داڑھی چھوٹی بھی نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی میری سوچ ہے کہ میں اس اسٹائل کو تبدیل کروں، یہ مجھے بے حد پسند ہے اور جب بھی داڑھی بڑھ جاتی ہے تو مجھے تراشنا پڑتا ہے۔دنیا بھر میں سب سے زیادہ تنخواہ حاصل کرنے والے بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے کرکٹ شیوز اپنے ہاتھوں سے صاف کرتے ہیں جس پر انہیں کوئی قباحت محسوس نہیں ہوتی۔خیال رہے کہ ویرات کوہلی کی داڑھی کا اسٹائل بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہے جسے دیکھ کر دیگر شہرت یافتہ کھلاڑیوں نہ بھی داڑھی رکھی، جن میں پاکستانی کرکٹر محمد حفظ سمیت متعدد اسٹارز شامل ہیں۔علاوہ ازیں گذشتہ دنوں ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرمنا نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر کو ازراہ مذاق یہ تنبیح بھی کی تھی کہ وہ اپنی داڑھی ہرگز نہیں کٹوائیں گے۔