counter easy hit

طالبان نےامریکہ،افغانستان کی رمضان میں جنگ بندی کی اپیل مسترد کردی

طالبان : افغان طالبان نے افغان صدر اشرف غنی  اور امریکی کمانڈر جنرل نکولسن کی رمضان میں جنگ روکنےکی اپیل مستردکردی،،  طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےاس  حوالے سے کہا Taliban reject US appeal to fight for Ramadan in Afghanistanاسلام کے بڑے غزوات رمضان میں ہوئے تھے جن میں جنگ بدر اور فتح مکہ شامل ہیں۔ترجمان کاکہناتھاکہ رمضان میں ہر عبادت کا ثواب زیادہ ہوتا ہے اس لئےاس ماہ میں ہمارےجنگجو کارروائیاں مزید تیز کرینگے۔افغان صدر اشرف غنی اور امریکی کمانڈر جنرل نکولسن نے الگ الگ پیغام میں جنگ بند کی اپیل کی تھی ۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے تادامیچی یاماموتونےبھی تمام فریقوں سے   جنگ بند کرنے کی اپیل کی تھی۔ اپریل میں موسم بہار آپریشنز شروع کرنے کے بعد طالبان نے حملے تیز کئے ہیں اور روایتی پشتون اکثریتی علاقوں سے جنگ کو شمال اور مغربی علاقوں تک پھیلادیاہے۔