وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کا کہناہےکہ ترقی سے متعلق یواین ڈی پی کی رپورٹ 2005 سے 2013 تک کی تھی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ ہماری حکومت کےبعد بہت سی رپورٹیں آئیں جن میں ہم ٹاپ پر تھے، اگر ہماری غلطیاں اچھالتے ہو تو بھلائیاں بھی اٹھاؤ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کےترقیاتی پروگرام نے پاکستان نیشنل ہیومن ڈویلپمنٹ 2017 رپورٹ جاری کی جس میں بتایا گیا کہ ترقی کے اعتبار سے خیبرپختونخوا جنوبی پنجاب سے بھی پیچھے ہے۔








