لاہور: سیاسی ہلچل میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے وطن واپسی کا ٹکٹ کٹوا لیا، عوامی تحریک کے قائد 3 جون کو وطن واپس آئیں گے، کارکن ایئرپورٹ پر استقبال کریں گے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے ملکی سیاسی منظر نامے میں تیزی دیکھتے ہوئے کینڈا سے پاکستان واپسی کا اعلان کر دیا ہے، عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری 3 جون کو کینڈا سے واپس پاکستان آئیں گے۔
لاہور ائیرپورٹ پر عوامی تحریک کے کارکنوں کی جانب سے بھرپور استقبال کیا جائے گا، استقبال کے لیے کارکنوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان پہنچنے پر عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے گا۔ اجلاس میں آئندہ عام انتخاابات کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔
انتخابات میں حصہ لینے والے عوامی تحریک کے امیدواروں سے طاہر القادری ملاقات بھی کریں گے، اتحادی جماعتوں سے رابطے کر کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بھی فیصلے کیے جائیں گے۔ تحریک انصاف کو بھرپور سپورٹ کی جائے گی، سربراہ عوامی تحریک شہر اعتکاف میں بھی بیٹھیں گے۔