پاکستان: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے پاکستان میں امریکی سفارتخانےاور قونصل خانوں میں کام کرنے والے امریکی اہلکاروں کےساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جا رہا۔ واشنگٹن
میں خارجہ امورکمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سفارت کاروں کے ساتھ سلوک کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شکیل آفریدی کا معاملہ حل کے قریب ہے،اس کا نتیجہ نکالاجا سکتا ہے۔ پاکستان کی اقتصادی امداد کا جائزہ لے رہے ہیں۔ پاکستان دہشت گردی پر اکسانے والوں کے خلاف کارروائی کرے۔ دوہزار سترہ کے مقابلے میں دو ہزار اٹھارہ میں کم فنڈز جاری کئے گئے، بقیہ فنڈز کا جائزہ لے رہے ہیں تاہم پاکستان کے لیے جس بقیہ فنڈ کا جائزہ لے رہے ہیں وہ بھی نسبتاً کم ہوگا۔