کراچی: ملک کے معاشی دارالحکومت کراچی میں گرمی کی شدید لہر کا زور ٹوٹنے لگا۔ سمندری ہوائیں بھی چل پڑیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پارہ 38 سے 40 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں چند روز سے جاری گرمی کی شدید لہر کا زور ٹوٹنے کا امکان ہے، شہر میں سمندری ہوائیں چل پڑی ہیں جو درجہ حرارت میں کمی کا باعث بنتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پارہ 38 سے 40 ڈگری رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 40 فیصد ہے۔ شہر میں گزشتہ روز زیادہ سے درجہ حرارت 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔