پیرس(خصوصی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے زیر اہتمام پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین جناب بلاول بھٹو زرداری کے دادا جناب حاکم علی زرداری کی برسی نو منتخب صدر جناب چوہدری محمد رزاق ڈھل کی قیادت میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر سید کفایت نقوی ، سینئر راہنمائوں قاری فاروق احمد راجہ کرامت نے جناب حاکم علی زرداری مرحوم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے خاندان کی شہید بھٹو کے ساتھ عقیدت اور پاکستان میں جمہوریت کیلئے خدمات پر شاندار خراج تحسین پیش کیا۔