لندن: سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹیسٹ چیمپین شپ میں ٹاس ختم کرنے کی تجویز کو مسترد کردیا ہے۔
نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ میں ٹاس ختم کرکے مہمان ٹیم کو پہلے باﺅلنگ یا بیٹنگ کا اختیار دینے کی تجویز اچھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں یہ روائتی چیزیں ہیں اور یہی کرکٹ کی اصل روح ہے اس لئے ٹاس کو ختم کرنا سمجھ سے بالاتر ہوگا، ٹاس ہی سے کرکٹ کی اصل دلچسپی دیکھنے میں آتی ہے۔