تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ن لیگ نے معیشت کا گلا گھونٹ کر رکھ دیا ہے، اداروں کو پرائیویٹائز کرنے کے بجائے ٹھیک کریں گے۔
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لودھراں میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 100دن میں پولیس کوسیاست سے پاک کر دیں گے، بھاشا ڈیم پرکسی نےتوجہ نہیں دی، بھاشا ڈیم پر ٹاسک فورس بنائیں گے، قوم کو بھاشا ڈیم کا تحفہ دیں گے۔
ان کاکہناتھان لیگ نےمعیشت کاگلا گھونٹ کررکھ دیا ہے، پرائیویٹ سیکٹر کے لوگوں کےلئےسہولیات پیدا کرینگے،انہوں نے کہا کہ ہمرامقصدنظام میں تبدیلی لا کرملک میں خوشحالی لاناہے۔
جہانگیر ترین نے کہا کہ اداروں کو پرائیویٹائز کرنے کےبجائے ٹھیک کرینگے، ایف بی آراوراسٹیٹ بینک کو خود مختار ادارہ بنائیں گے،انہوں نےمزیدکہا کہ جنوبی پنجاب صوبےکےقیام کوحقیقت بنائیں گے، صوبےکےقیام سےعوام کوانکےحقوق مل سکیں گے،