روم ; اٹلی میں سیاسی بحران جاری، صدر نے ماہر معاشیات کارلو کوٹریلی کو نگران وزیر اعظم نامزد کر دیا، ملک میں جلد عام انتخابات کروائیں گے۔
اٹلی کے نامزد وزیر اعظم گیسپے کونتے کے حکومت سازی میں ناکامی کے بعد کوٹریلی کو نگران وزیر اعظم نامزد کیا ہے۔ کوٹریلی کا کہنا ہے وہ کوشش کریں گے کہ رواں برس موسم سرما یا اگلے برس کے آغاز پر انتخابات کروا دیں۔
اٹلی میں انتخابات کے اسی دن بعد صدر نے کونتے کو وزیر اعظم نامزد کیا تھا، انہوں نے گزشتہ بدھ کونتے کے نامزد وزیر خزانہ کو منظوری دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر کونتے نے حکومت سازی سے معذرت کر لی تھی۔