پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد نے پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنی دیرینہ پہچان انتخابی نشان تلوار ملنے کا خیرمقدمکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہی جذبہ پھر سے بیدار ہوچکا ہے۔ بھٹو کا وارث میدان میں آتے ہی اسے بھٹو کی تلوار ملنا نیک شگو ن ہے ۔
وہی جذبہ اور وہی دائمی فتح پھر سے عطا ہوگی۔ یوم تکبیر بھٹو کا خواب تھا جس کیلئے تمام تر جانفشانی بھٹوز کی مرہون منت ہے ۔ اس لئے یوم تکبیر پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے دوبارہ تلوار کا نشان عطا ہونا باعث فخر اورسعادت ہے۔