counter easy hit

پیوٹن نےامریکی مکسڈ مارشل آرٹسٹ کو شہریت دیدی

روس کے صدرولادیمیر پیوٹن نے امریکی مکسڈ مارشل آرٹسٹ جیف منسن کو روسی شہریت دے دی۔

Pietton gave citizenship to US-based martial artsمنی سوٹا سے تعلق رکھنے والے جیف منسن الٹیمیٹ فائٹنگ چیمپئن شپ میں حصہ لے چکے ہیں۔

روسی صدارتی محل کا کہنا ہے کہ جیف منسن کو شہریت اسپورٹس کی دنیا میں مشہور ہونے کے سبب دی گئی۔

منسن نے کہا کہ لوگ مجھ سے پوچھتے ہیں کہ شہریت کیوں اختیار کی، درحقیقت میں خود کو روسی محسوس کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ صدرپیوٹن امریکی باکسر رائے جانز اور اداکار اسٹیون سیگال کو بھی روسی شہریت دے چکے ہیں۔