پاکستان : یوں تو ملک بھر میں گرمی پورے جوبن پر ہے لیکن جب سیاسی میدان پر نظردوڑائیں تو ہرجانب بہار کا سا سماں دکھائی دیتا ہے اور اس تمام تر صورتحال پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہیں جبکہ امریکی حکومت نے پاکستان میں شفاف انتخابات کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان میں انتخابی عمل میں شفافیت کی توقع رکھتا ہے۔امریکی ترجمان کا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان میں عام انتخابات کے بعد پرامن انتقال اقتدارکی توقع رکھتا ہے اور بین الاقوامی اداروں اور مندوبین کی الیکشن کی نگرانی کی حمایت کرتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے فی الحال پاکستان میں عام انتخابات کے لیے مبصرین بھجوانے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔