پاکستان ٹیلی ویژن کا نئے چینل پی ٹی وی پارلیمنٹ کی نشریات کا آغاز
اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) پاکستان ٹیلی ویژن نے بدھ کو اپنے نئے چینل پی ٹی وی پارلیمنٹ کی نشریات کاآغاز کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق نے ایک تقریب میں بٹن دبا کر چینل کی آزمائشی نشریات کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پارلیمان کی کارروائی سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لئے ہر ایک کے لئے پارلیمنٹ کے دروازے کھول دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس چینل کے ذریعے عوام یہ دیکھیں گے کہ ان کے منتخب نمائندے ان کے مسائل اجاگر کررہے ہیں یا نہیں۔ اطلاعات و نشریات کی وفاقی وزیر مریم اور نگزیب نے اپنے کلمات میں کہا کہ نیا چینل پارلیمنٹ سمیت قائمہ کمیٹیوں کی کارروائی نشر کرے گا۔