ریاض ; سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس کے مطابق عمرے کے لئے دنیا بھر سے آںے والے زائرین کو ویزے کی میعاد سے زائد دیر قیام کی صورت میں ڈی پورٹ ہونے سے قبل 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ اور چھ ماہ قید تک سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
سعودی محکمے نے ایک بیان میں تمام غیر ملکی عمرہ زائرین کو تلقین کی کہ وہ اپنے طے شدہ سفری شیڈول کے مطابق ویزے کے خاتمے سے قبل اپنے ممالک کو لوٹ جائیں۔ جوازات نے عمرے کے لئے آںے والے زائرین کو ہدایت جاری کی کہ عمرے کے ویزے پر آنے والے افراد کو مکہ، جدہ اور مدینہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے۔
سعودی ادارہ برائے شماریات کے مطابق سال 2017ء کے دوران ایک کروڑ 90 لاکھ 79 ہزار 306 افراد نے عمرہ ادا کیا۔ ان افراد میں سے 65 لاکھ 32 ہزار 74 افراد بیرون ملک سے آئے تھے۔