پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید نے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال سے ملاقات میں اوریا مقبول جان اور اظہار یعقوب کے نام بطور نگراں وزیر اعلیٰ پیش کیے ہیں۔
لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید نے بتایا کہ ملاقات میں نگراں وزیراعلی پنجاب کیلئے ہم نے اپنے تجویز کردہ نام پیش کر دیئے ہیں ، امید ہے اتوار تک معاملہ طے کرلیں گے۔
محمود الرشید کا کہنا تھا کہ اسپیکر کے ساتھ اتوار کو ایک اور ملاقات ہوگی،پرامید ہیں کہ معاملہ حل ہوجائے گا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہمارے کسی ایک نام پراتفاق ہوسکتا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ نئےنام پارٹی میں مشاورت کے بعد اسپیکر کو پیش کیے ہیں۔