سیئول: جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کچھ عرصے تعطل کے بعد آج دو وزراء کے درمیان ملاقات کے بعد بحال ہو گئے ہیں جس میں 15 جون کو ہونے والے والی ایک مشترکہ تقریب کے انعقاد پر بات چیت کی گئی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برسوں کے حريف ممالک جنوبی اور شمالی کوريا کے مابين اعلیٰ سطح کے امن مذاکرات آج جمعے سے بحال ہو گئے ہيں۔ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقات پنمونجوم کے مقام پر ہوئی۔ دونوں ممالک کے حکام نے اس اہم ملاقات میں شمالی کوريائی سرحدی شہر کيسونگ ميں ايک دفتر کے قيام اور قيام امن کے حوالے سے پندرہ جون کو ايک مشترکہ تقريب کے انعقاد پر بات چيت کی۔
کوریائی ریاستوں کے اتحاد سے متعلق امور کی نگران جنوبی کوريائی وزارت نے میڈیا کو بتایا کہ آج صبح ہونے والی ملاقات میں مذاکرات کو میں مزید پیشرفت کے لیے ایک مستقل دفتر کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے جو کے شمالی کوریا کے سرحدی علاقے میں کھولا جائے گا۔ جب کے شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے اس ملاقات کو خوشگوار قرار دیتے ہوئے قیام امن کے لیے مذاکرات کے لیے ضروری قرار دیا ہے۔ شمالی کوریا مذاکرات کی کامیابی کے لیے پُر امید ہے۔
واضح رہے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان 65 سال بعد پہلی ملاقات رواں برس اپریل میں ہوئی تھی جب کے شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات طے ہیں تاہم امریکا کی جانب سے چند شرائد عائد کرنے کے بعد یہ ملاقات تعطل کا شکار ہے۔