اسلام آباد; متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما رشید گوڈیل کی جانب سے آج تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا، تحریک انصاف کے ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ رشید گوڈیل آج دوپہر بنی گالہ میں پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے بعد باضابطہ طور پر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔

جس کے بعد وہ پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان بھی کر دیا۔واضح رہے کہ کچھ سال قبل کراچی کے علاقے بہادر آباد میں رشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ان کاڈرائیور جاں بحق ہو گیا تھا اور وہ خود شدید زخمی ہوگئے تھے۔جس کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور این اے 252 کراچی سے منتخب رکن قومی اسمبلی رشید گوڈیل آئندہ 2018 کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا۔تاہم اب میڈیا رپورٹس کے مطابق رشید گوڈیل تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے مخالفین کی 100 سے زائد وکٹیں اڑا ئی ہیں۔ دوسری سیاسی جماعتوں کے کئی ایم این اے اور ایم پی اے نےتحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ کپتان عمران خان کی تباہ کن باؤلنگ سے کوئی بھی سیاسی جماعت نہ بچ سکی۔مختصر عرصہ میں دوسری جماعتوں کی 100 سے زائد بڑی وکٹیں اڑائیں۔اور ان کو اپنے ساتھ ملا لیا۔ کپتان عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان پپپلز پارٹی،مسلم لیگ ق کی سب سے زیادہ وکٹیں اڑائیں۔ جے یو ایف،اے این پی اور متحدہ بھی عمرا خان کی تباہ کن باؤلنگ کا شکار ہوئیں ہیں۔








