بھارت کی 22 ریاستوں میں کسانوں کی ہڑتال کے باعث پھل ، سبزی ،دودھ اور دہی کی فراہمی معطل ہوکر رہ گئی ہے،بعض شہروں میں سبزیاں 10 سے 12 روپے مہنگی ہوگئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کسانوں کی دس روزہ ہڑتال کے تیسرے روز مہاراشٹر، اُترپردیش، بھارتی پنجاب ، مدھیہ پردیش سمیت بائیس ریاستوں میں صورت حال سنگین ہونے لگی،کئی شہروں میں سبزیاں نایاب اور مہنگی ہو گئیں ۔
بھارتی ریاست پنجاب کے مختلف حصوں میں کسانوں اور آڑھتیوں میں تصادم بھی ہوا۔ آل انڈیا کسان مہاسنگھ کا موقف ہے کہ آڑھتی کسانوں سے سستی سبزیاں خرید کر بازار میں مہنگی بیچتے ہیں۔ اُنہیں بھی اچھے پیسے دیے جائیں۔