راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سرابراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی عید سے پہلے یا بعد میں جیل جائیں گے۔ مریم نواز کو کبھی سنجیدہ نہیں دیکھا ہمیشہ جذباتی فیصلے کئے۔ الیکشن سے پہلے مسئلہ حلقہ بندیوں کاہے۔ حلقہ بندیاں کالعدم ہونے سے امیدواروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
الیکشن میں تاخیر کا حکم سپریم کورٹ دے سکتی ہے پیپلز پارٹی کا دوبارہ ن لیگ کی طرف جھکاؤ دیکھ رہا ہوں جبکہ عمران خان کو اتحادیوں کے ساتھ حکومت بناتے دیکھ رہا ہوں چوہدری نثار اس بار آزاد الیکشن لڑیں گے امید ہے ایل این جی کیس پر پانچ چھے دن میں فیصلہ ہوگا۔ نواز شریف جیسے لوگوں کو سیاست میں نہیں ہونا چاہئے 40 سال سے ملک کا پیشہ لوٹ کر کھایا۔نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن میں اصل مسئلہ حلقہ بندیوں کا ہے۔ لوگوں کو واضح نہیں کیا گیا کہ وہ کس حلقے میں شامل ہیں۔ مجھے پتہ نہیں ہے کہ میر احلقہ کہا ںتک ہے سات دفعہ جس علاقے سے جیتا رہا اسے میری دسترس سے باہر پھینک دیا گیا ہے الیکشن لڑنے کیلئے پاکستا ن کی شہرت ہونا لازمی نہیں ہے۔ الیکشن کا التوا صرف چیف جسٹس کر سکتے ہیں الیکشن میں ایک ماہ کی تاخیری سے قیامت نہیں آئے گی۔ ایسے لوگ اعتراض کر رہے ہیں جو 5 نمبر کے کونسلر بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی جماعتیں اسلام کے ساتھ نہیں بلکہ اسلام آباد کے ساتھ ہیں سارے مولوی 7 سی 7 بی کے ساتھ رہے ہیں۔
دین کا نام لینے والوں نے ناموس رسالت کے خلاف ووٹ ڈالا۔ پاکستان میں جرم روز بروز بڑھ رہیں ہیں ایک بے حسی کا عالم ہے ۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ محسو س کر رہا ہوں کہ پیپلزپارٹی پھر نواز شریف کی طرف جا رہی ہے ۔25 فیصد پیپلزپارٹی کے لوگ نواز شریف کے بیانیے کوتسلیم کرتے ہیں۔ میں شریف خاندان کی سیاست کو دیکھ رہا ہوں جو بلکل ختم ہونے کو تیار ہے کب ماڈل ٹاؤن اور نندی پور جیسے بڑے کیسز کھلیں گے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ریحام خان کی کتاب ہو یا اسد دورانی کی کتاب سب پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے چھاپ رہے ہیں۔ان تمام کتابوں کی پبلشر انڈیا ہے۔ ان تمام سازشوں کے باوجودپاکستان محفوظ رہے گا اور مزید ترقی کرے گا۔ الیکشن میں اصل مقابلہ عمران خان اور نواز شریف کے درمیان ہوگا باقی سب لوگ مفادات کے پیچھے ڈوریں گے وقت بڑا مبصرہوتا ہے وہی بتائے گا ضروری نہیںعمران خان آصف زرداری کے ساتھ چلے بلاول کے ساتھ بھی چل سکتے ہیں۔ عمران خان کی مخلوط حکومت دیکھ رہا ہوں 5 سے 6 دن میں اہل این جی کا کیس لگ جائے گا۔شاہد خاقان عباسی کو چیلنج کرتا ہوں کہ نیب کے سامنے پیش ہو کر الزام کا جواب دیں میرے خلاف سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ آئے قبول کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثار آزاد الیکشن لڑیں گے لیکن کھل کر ن لیگ کے خلاف نہیں نکلیں گے چوہدری نثار کا سیاست دوسروں سے بہت ہی مختلف ہے چوہدری نثار کا یہ پہلا الیکشن ہو گا جو وہ خود لڑنے جا رہے ہیں۔نواز شریف اور خاقان عباسی جیل میں جائیں گے شہباز شریف فوج کو استعمال کرنے میں بہت سمارٹ ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ شاہد خاقان عباسی کا 200 ارب روپے کی کرپشن ہے۔ میں چیلنج کرتا ہوں کہ جس چینل پر آنا ہے آکر مناظرہ کریں گے مریم نواز ہمیشہ جذباتی فیصلہ کرتی ہے۔ ن لیگ اتنا بے شرم ہے رمضان کے روزے میں بھی جھوٹ بول رہے ہیںان کے کرتوت ایسے ہیںکہ جلد جیل جانے والے ہیں ۔