ترکی : تارکین وطن کی ایک کشتی بحر متوسط میں ڈوب گئی، جس پر 16 افراد سوار تھے۔ امدادی کارکنان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے5 افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا، جبکہ 6 بچوں سمیت 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے میں ایک شخص لاپتا ہو گیا ہے جس کی تلاش جاری ہے، کشتی پر سوار افراد غیر قانونی طور پر یورپ کی طرف جا رہے تھے۔ جس جگہ کشتی کو حادثہ پیش آیا، اس کے نزدیک یونان کا جزیرہ کاسٹیلوریزو واقع ہے۔