اسلام آباد: ایف بی آر نے یکم جون سے سات جون تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مئی کی سطح پر برقرار رکھنے کے لئے جی ایس ٹی کی شرح میں قابل لحاظ کمی کی۔ وفاق حکومت آج جون کے باقی دنوں کے لئے نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی۔
اگر قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا جاتا تو ایف بی آر نے ریونیو کے شدید نقصان کے بارے میں حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔ یکم جون کو پٹرول پرجی ایس ٹی 15 فی صد سے کم کرکے سات فی صد‘ ڈیزل پرجی ایس ٹی 27.5 فی صد سے کم کرکے 17فی صد‘ کیروسین آئل پر جی ایس ٹی 12فی صد سے کم کرکے 7 فی صد اور لائٹ ڈیزل پر جی ایس ٹی 11.5 فی صد سے کم کرکے ایک فی صد کیا گیا۔ جس کے باعث قیمتیں یکم جون سے اب تک مئی کے سطح پر برقرار ہیں۔ اس صورتحال میں آئل کی قیمت میں اضافہ ناگزیر معلوم ہوتا ہے۔