نیویارک: تریسٹھ سالہ امریکی خاتون ایلس میری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر رہا کر دیا گیا، صدر ٹرمپ اور ٹی وی اسٹار کم کردیشن کے رہائی میں خصوسی کردار پر ایلس نے شکریہ ادا کیا۔ایلس میری جانسن کو منشیات اور منی لانڈرنگ کے جرم پر عمر قید کی سزا دی گئی تھی، گزشتہ ہفتے ہالی وڈ اداکارہ کم کردشین نے صدر ٹرمپ سے ملاقات کی اور انہیں قائل کیا کہ ایلس نے پہلی بار جرم کیا اور اتنی سخت سزا دی گئی، ایلس بیس برس سے جیل میں تھیں۔صدر ٹرمپ نے انکی سزا معاف کر دی جس پر انہیں رہا کر دیا گیا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایلس کا جیل میں برتاؤ بہت اچھا رہا، ایلس نے کم کرداشین کو فرشتہ قرار دیا ہے۔