کراچی: کراچی میں انتہائی افسوسناک واقعے میں 16 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد مبینہ گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔
مقدمہ درج ہوا تو پولیس نے لڑکی کو بازیاب تو کرا لیا لیکن کچھ افسران اور اہلکاروں نے بھی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ عدالت نے مجرموں کی گرفتاری اور مقدمہ دوسرے تھانے میں منتقل کرنے کا حکم دیدیا۔کراچی میں عزت کے رکھوالے ہی لٹیرے بن گئے، کالی وردری والوں نے کالے کرتوت دکھاتے ہوئے گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی معصوم لڑکی کی بے حرمتی کر ڈالی۔ 16 سالہ لڑکی پہلے اغوا ہوئی، پولیس نے بازیاب تو کرا لیا تاہم انتہائی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچھ افسران اور اہلکاروں نے اور اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ بازیاب ہونے والی لڑکی کو اغواکار کونین سمیت تین ملزمان نے اسلحہ کے زور پرگینگ ریپ کا نشانہ بنایا۔ جس کا مقدمہ تھانہ ملیر سٹی میں درجہ کیا گیا۔ لڑکی نے عدالت میں پولیس افسران اور اہلکاروں پر غیر اخلاقی حرکت کرنے کا الزام عائد کیا۔ مظلوم لڑکی نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو رشوت لے کر چھوڑ دیا۔ عدالت نے مجرموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا اور ساتھ ہی ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت بھی کر دی۔ عدالت نے مزید حکم دیتے ہوئے مقدمہ بھی کسی دوسرے تھانے منتقل کرنے کاحکم دے دیا