counter easy hit

پارٹی ٹکٹوں کا معاملہ

راولپنڈی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر فیاض الحسن چوہان سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 17 اولپنڈی کا ٹکٹ واپس لے لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی میں عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کا اعلان ہونے کے بعد سے پیدا ہونے والا ہنگامہ کسی طور بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے جس کے باعث عمران خان کو انتہائی اہم اقدامات اٹھانے پڑ رہے ہیں جن میں ٹکٹوں کی واپسی بھی شامل ہے۔

Party ticket caseعمرے پر جانے سے پہلے عمران خان نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما فیاض الحسن چوہان سے ٹکٹ واپس لینے کی ہدایت کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے فیاض الحسن چوہان کو پی پی 17 اولپنڈی سے ٹکٹ جاری کیا گیا تھا تاہم انہیں ٹکٹ جاری ہونے پر 7 امیدواروں نے احتجاج کیا تھا جس کے باعث ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس حلقے سے ٹکٹ کا فیصلہ عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے بعد کریں گے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے سعودی عرب عمرہ کی ادائیگی کے لئے روانگی سے قبل بد زبان رہنما فیاض الحسن چوہان کو پی پی 17 سے پی ٹی آئی کا جاری ہونے والا ٹکٹ شدید عوامی احتجاج پر روک دیا عمران خان نے اعلان کیا کہ وہ اس نشست کا فیصلہ عمرہ سے واپسی پر کریں گے۔پی پی 17 راولپنڈی سٹی کے کارکنوں نے فیاض الحسن چوہان کے خلاف بغاوت کر دی پی پی 17 کے تحریک انصاف کے تمام امیدوار فیاض الحسن چوہان کو ٹکٹ دینے کے خلاف متحد ہوگئے تھے تحریک انصاف کے اس حلقے سے امیدوار راجا محمد علی نے کہا کہ 9 میں سے 7 امیدوار فیاض الحسن چوہان کو ٹکٹ دینے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے، گراونڈ پر فیاض الحسن چوہان نے کوئی کام نہیں کیا،فیاض الحسن چوہان سے پی پی 17 کا ٹکٹ واپس لیا جائے، راولپنڈی سٹی پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 17 کے تمام امیدوار پارٹی کی طرف سے فیاض الحسن چوہان کو ٹکٹ دینے کے خلاف متحد. 9 امیدواروں نے ٹکٹ کے لیے درخواست دے رکھی تھی. 7 امیدوار فیاض الحسن چوہان کو ٹکٹ دینے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے. گراونڈ پر فیاض الحسن چوہان کی کوئی ورکنگ نہیں. کارکنوں کی طرف پارٹی کے فیصلے کو قبول کرنے سے انکار. انہوں نے بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا عمران خان نے پی پی 17 کا ٹکٹ بھی روک دیا ہے عمرہ سے واپسی پر فیصلہ کریں گے یہ بات زلفی بخاری نے بنی گالہُ میں احتجاجی مظاہرین کو عمران خان کی جانب سے کہی۔