لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی کتاب اس وقت سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر خوچ چرچے ہی تاہم اب ایک اور خاتون بھی میدان میں آ گئی ہیں
قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کی سابق رکن اور پرویز الہی کے دور میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی اہلیہ ہونے کی دعویدار سیمل راجہ نے گزشتہ روز چند مقامی صحافیوں کو اپنی زیر طبع کتاب کا ٹائیٹل دکھایا اور کہا کہ میں اسی کتاب کی اشاعت کے سلسلے میں امریکہ آئی ہوں ۔پنجاب کے سابق وزیر قانون راجہ بشارت نے پہلے تو مجھے اپنی بیوی ماننے سے انکار کیا۔پھر سابق سینیٹر پری گل کے سابق شوہر نے متعدد اہم لوگوں کی موجودگی میں کہا کہ سیمل راجہ نے دھوکہ سے مجھ سے شادی کی تھی۔حالانکہ راجہ بشارت شادیوں کا شوقین ہے اور اس کی پہلی بیوی خاندانی تھی۔راجہ بشارت نے دوسری شادی سابق سینیٹر پری گل،تیسری شادی ٹی وی اینکر کنول سے جب کہ چوتھیشادی مجھ سے کی تھی۔حالانکہ میں دوبچوں کی ماں تھی۔اور شادی شدہ تھی لیکن راجہ بشارت کےاصرار پر میں نے اپنا گھر بار اور شوہر چھوڑ کر زندگی کی سب بڑی غلطی کی تھی۔اور اب میرا یہ مقدمہ لاہور ہائیکورٹ میں چل رہا ہے۔اور جب سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت کی کتاب کی افتتاحی تقریب میں پہنچی تو راجہ بشارت کی ایما پر سیکیورٹی والوں نے مجھے اندر نہ جانے دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں عمران خان سے متعلق جو انکشافات کیے ہیں میرا معاملہ اس سے بر عکس ہے۔
اور میرے پاس نکاح کے ثبوت،تصاویر اور دیگر کاغذات بھی موجود ہیں۔میں نے یہ کتاب اس لیے لکھی ہے کہ پاکستان کے اندر سیاست میں جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس سے متعلق لوگوں کو بتایا جائے۔جس طرح مخصوص نشستوں پر خواتین کو ہراساں کر کے ان سے دوستیاں کی جاتی ہیں۔میں کئی برس تک قومی اسمبلی کے اندر رہنے کے باعث کئی نام نہاد شریفوں کے پردے چاک کر سکتی ہوں۔اورمیرا کتاب لکھنے کا مقصد بھی یہی ہے کہ میں عورتوں کو بتا سکوں کیسے میں نے بے وقوفی کے تحت اپنا گھر،بچے اور شوہر کو قربان کیا۔اور میں نےا ب مظوم عورتوں کے لیے ایک این جی او بھی بنائی ہے۔انہوں نے کہا راجہ بشارت کے خلاف اتنے ثبوت موجود ہیں کہ کوئی بھی پبلشر میری کتاب پبلش کرنے سے انکار نہیں کر سکتا۔