راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کے لیے کابل پہنچ گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ افغان صدراشرف غنی سے ملاقات کیلیے افغانستان روانہ ہوئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کا خواہشمند ہے اورپاکستان اتحادی ممالک اورافغان حکومت میں یکجہتی دیکھنا چاہتا ہے۔