مدینہ منورہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں، انہوں نے اسلام آباد سے مدینہ منورہ میں لینڈ کیا اور جب انہوں نے مدینہ کی سرزمین پر قدم رکھا تو ننگے پاﺅں تھے۔
عمران خان پیر کے روز اسلام آباد سے عمرہ کی ادائیگی کیلئے مدینہ منورہ پہنچے جہاں سعودی حکام اور تحریک انصاف سعودی عرب کی قیادت نے ان کا استقبال کیا۔ استقبال کیلئے آنے والے افراد اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوگئے جب انہوں نے عمران خان کو ننگے پاﺅں مدینہ کی سرزمین پر دیکھا۔
کپتان کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہا جارہا ہے اور لوگ اسے مدینہ کی سرزمین کا احترام قرار دے رہے ہیں۔
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے عمران خان کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ” عمران خان مدینہ منورہ میں جہاز سے اترے تو سرزمین پاک پر جوتے نہیں رکھے بلکہ جوتوں کے بنا اترے… ہاں یقیناً یہ دین نہیں مگر ہاں ہاں یہ ادب ہے ہاں ہاں یہ عشق ہے…“۔
عمران خان @ImranKhanPTI مدینہ منورہ میں جہاز سے اترے تو سرزمین پاک پر جوتے نہیں رکھے بلکہ جوتوں کے بنا اترے… ہاں یقیناً یہ دین نہیں مگر ہاں ہاں یہ ادب ہے ہاں ہاں یہ عشق ہے… pic.twitter.com/y3PkVUPRpX
— Aamir Liaquat Husain (@AamirLiaquat) June 11, 2018
رانا طلحہ شاہد نے عمران خان کی یہ ویڈیو دیکھ کر کہا کہ ان کے دل میں عمران خان کیلئے عزت اور بھی بڑھ گئی ہے۔
سعد بن طارق نے ان لوگوں کو مخاطب کیا جو عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہتے ہیں اور کہا اللہ اور اس کے رسول کا عشق جب کسی میں سماتا ہے تو وہ شخص فقیر بن جاتا ہے۔
جوکر یار نے بھی عمران خان کے اس اقدام پر یہودی ایجنٹ کہنے والوں کوکڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔