لکھنئو’;بھارت کے تہذیب و ثقافت کے شہر لکھنؤ میں تھا من کامیشور مندر میں مسلمانوں کیلئے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا اور شام میں روزے داروں نے آرتی اور نماز کے ساتھ اپنا روزہ کھولا۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں شاید یہ پہلا موقع تھا جب کسی مندر میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا اور شہر میں رواداری کی مثال نظر آئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ افطار کا اہتمام مندر کی بڑی پجارن دویہ گری نے کیا تھا جس میں سینکڑوں مسلمان روزے داروں نے شرکت کی۔ مہنت دویہ نے بتایا کہ مندر میں پانچ سو روزہ داروں کے لیے افطار کا انتظام کیا گیا تھا ۔