فیصل آباد: الیکشن مہم کے دوران ایم پی اے کے امیدوار کو مخالفین نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ایم پی اے کے امیدوار کے قتل کا افسوسناک واقعہ فیصل آباد کے تھانے نشاط آباد کی حدود چک نمبر 8 میں پیش آیا جہاں انتخابی مہم کے دوران وقار احمد نامی شخص کو سیاسی مخالفین نے فائرنگ کرکے ابدی نیند سلادیا۔ وقار احمد پی پی 109 سے ایم پی اے کے امیدوار تھے اور ان کا تعلق عام آدمی پارٹی سے تھا۔ خیال رہے کہ وقار احمد نے گزشتہ الیکشن (2013) میں بھی اسی حلقے سے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔