پیرس: ٹرین میں جنم لینے والے بچے کی موجیں لگ گئیں، ٹرین میں جنم لینے والا بچہ 25 سال تک مفت میں سفر کر سکے گا۔قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پیرس میں پیش آیا ہے جہاں ایک ٹرین میں خاتون نے بچے کو جنم دیا ہے۔
جس کے بعد بچے کو 25 سال کی عمر تک ٹرین کے مفت سفر کی پیش کش کی گئی ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق پیرس کی ایک ٹرین میں خاتون نے دوسرےمسافروں, ریل انتظامیہ اور ایمرجنسی اسٹاف کی مدد سے بچے کو جنم دیا۔بچے کی غیر متوقع پیدائش کے وقت ٹرین کو 45 منٹ کے لئے روک دیا گیا تھا۔جس کے بعد ماں اور بچے کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے ماں اور بچے دنوں کی حالت خطرے سے باہر قرار دی۔ٹرین کی تاخیر کی وجہ بتا نے پر دوسرے اسٹیشنوں پر انتظار کرنے والے مسافر اور انتظامیہ کے چہروں پر بھی مسرت اور حیرانگی کے ملے جلے تاثرات نمایاں ہو گئے۔علاقائی کونسل کے صدر نے خبر سننے پر ماں اور بچے کو سوشل میڈیا کے ذریعے مبارک باد کا پیغام دیا۔جب یہ خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا اور چھ سوشل میڈیا صارفین نے ماں کو مبارک باد دی۔جب کہ ماں اور بچے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اور دونوں کی صحت یابی کے لیے بھی دعائیں کیں۔اس سےپہلےبھی کئی ایسی خبریں سامنے آ چکی ہیں جس میں ماں دوران سفر بچے کو جنم دیتی ہے۔گزشتہ سال سعودی عرب سے بھارت جانے والی پرواز میں بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کے بعد بچے کو پوری زندگی کے لئے جہاز کے مفت ٹکٹ دئے گئے تھے۔سوشل میڈیا پر بھی یہ خبر وائرل ہوئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ماں کو مبارک باد دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا تھا۔