فیصل آباد:تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں مخالفین کی فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ 109 کا امیدوار وقار احمد جاں بحق ہوگیا۔ فیصل آباد میں تھانہ نشاط آباد کے علاقے چک نمبر 8 میں مخالفین نے فائرنگ کرکے پی پی 109 سے ایم پی اے کے امیدوار وقار احمد کو قتل کردیا، واقعہ کے بعد پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔ مخالفین نے گزشتہ روز بھی وقار واہلہ پر تشدد کیا تھا جس پر وقار واہلہ نے تشدد کے خلاف درخواست تھانہ نشاط آباد میں دی تھی تاہم پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔