راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے انتخابات میں جماعت الدعوۃ کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید سے تعاون کیلئے رابطہ کرلیا۔
چودھری نثار کے حلقے میں مذہبی جماعتوں خصوصاً ’’ملی مسلم لیگ کے حامیوں کی بڑی تعداد ووٹر ہے، ملی مسلم لیگ کی قیادت نے چوہدری نثار کو حمایت کا گرین سگنل دیا ہے اور توقع ہے کہ ملی مسلم لیگ کی قیادت اور چودھری نثار کے درمیان ایک دوروز کے اندر ملاقات ہوگی جس کے بعد سابق وزیر داخلہ کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کیا جاسکتا ہے۔