اسلام آباد: ٹکٹوں کی تقسیم پر شروع ہونیوالا احتجاج تاحال تھم نہیں سکا اور بنی گالہ کے باہر دھرنادیئے بغیرکارکنان کے بات نہ سننے پر بالآخر عمران خان نے ٹوئٹرکا محاذ سنبھال لیا اور ایسا اعلان کردیا کہ پی ٹی آئی کارکنان بھی خوش ہوجائیں گے۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر عمران خان نے لکھاکہ ’ہفتہ بھر سے میں نے سرویز سمیت تمام دستیاب وسائل یہ جاننے پر صرف کئے کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں کہیں میرٹ کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی۔میں تمام شکایات کنندگان کو یقین دلاتا ہوں کہ حتمی فہرست کے اجراءسے قبل پوری چھان بین کروں گا اور اگر کہیں میرٹ کی خلاف ورزی ہوئی تو اسے درست کیا جائے گا‘۔
عمران خان کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے حیانور نے جواباً لکھا کہ ” یہ ہے میرا کپتان“۔
رابعہ کھوسو نے لکھا کہ عمدہ ۔
پیارے میاں نے لکھاکہ ”خان صاب۔۔ آپکو جان بوجھ کر ٹکٹوں وغیرہ میں الجھایا ہوا ہے۔۔ تاکہ آپ بیوروکریسی اور الیکشن کمیشن کی نااہلیوں پر توجہ نہ دے سکیں۔۔ اور الجھانے والے آپ کی پارٹی میں دوسری پارٹیوں کے ایجنٹ ہیں۔“
نبیل چوہدری کچھ زیادہ ہی غصے میں دکھائی دیئے اور لکھاکہ ’خرابی ٹکٹوں کی تقسیم میں نہیں، خرابی انوسٹرز کا سیاست دان بننے کے لیے ہر قسم کے جائز ناجائز طریقہ کار کے استعمال کا ہے ‘۔