پیرس ( ایس ایم حسنین) کل سے باقاعدہ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے تمام دوست احباب سے گزارش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ان سپورٹس سرگرمیوں کو دیکھنے کیلئے تشریف لائیں تاکہ تارکین وطن کو آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھنے کے مواقع میسر آئیں اور یورپ بھر اور پاکستان سے آئے ہونہار کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو اور پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں مدد ملے۔
فرانس پاکستان ایسوسی ایشن کی طرف سے آٹھویں سالانہ والی بال ٹورنامنٹ کا شاندار آغاز ہوچکا ہے۔ پہلا میچ کل بروز ہفتہ صبح دس بجے شروع ہوگا۔
فائینل میچ اتوار کو ہوگا۔ مہمانوں اور کھلاڑیوں کی آمد جاری۔ سفیر پاکستان معین الحق اور فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ موسیو فرانسوا پوپینی مہمان خصوصی ہوں گے۔