ملتان; ن لیگی رہنما راجن بخش گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق راجن بخش گیلانی نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی اور تحریک انصاف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پریس کانفرنس میں
شوںلیت کا اعلان کیا ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمودقریشی کا کہناتھا کہ چھ جولائی کو گولڑہ شریف میں مشائخ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں سب پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کریں گے ،مشائخ کی حمایت سے پی ٹی آئی کو تقویت ملے گی ۔ان کا کہناتھا کہ ن لیگ دو حصو ں تقسیم ہو چکی ہے ، چوہدر ی نثار الگ ہو گئے ہیں ، شہبازشریف اور نوازشریف کے بیانیے میں مطابقت نہیں ہے ۔لوگوں نے سمجھ لیاہے کہ شیر کا نشان ان کیلئے رحمت نہیں بلکہ زحمت ہے ، ن لیگ کے ٹکٹ لوگوں نے واپس کر دیئے ہیں اور منظو ر وٹو نے ٹکٹ نہیں لیا ۔شاہ محمود قریشی کا کہناتھا کہ نوازشریف نے تحقیقات کیے بغیر ہی ادارے پر الزام تراشی کی اور انہوں نے غلط فہمی کی بیناد پر یہ الزام گلایا اس کی تصحیح کرنی چاہیے جبکہ اقبال سراج نے خود کہا کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔