تبدیلی آگئی ۔۔۔۔۔۔ انتخابات سے قبل پاکستان کی نامور خاتون سیاست دان کی پی ٹی آئی میں انٹری، عمران خان نے مخالفین کی بڑی وکٹ اُڑا دی۔۔۔۔کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کی رہنما لیلاپروین نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ عمران خان نے کہاہے کہ لیلاپروین کی شمولیت
سے تبدیلی آگئی ہے،ماضی میں ایم کیو ایم کا کوئی بھی شخص تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوسکتا تھا۔لیلاپروین میں ایم کیو ایم چھوڑکرتحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان عمران خان کے دورہ قیوم آباد کے موقع پرکیا۔لیلاپروین کی آمد پرکارکنان نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا۔ عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ پرانے زمانے میں ایم کیو ایم کا کوئی بھی شخص تحریک میں نہیں آسکتا تھا،اگر کوئی شمولیت کی کوشش کرتا تو دنیا سے رخصت کردیا جاتا۔ لیلاپروین کی شمولیت سے تبدیلی آگئی ہے اور کراچی میں خوف کے سائے ختم ہوگئے۔