counter easy hit

بریکنگ نیوز: دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء کو جیل بھیج دیا گیا

نواب شاہ؛ انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی مشیر اسماعیل ڈاہری کو 11 جولائی تک کے لیے جیل بھیج دیا۔ آصف زرداری کے قریبی دوست اسماعیل ڈاہری کو بدھ کے دن انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسماعیل ڈاہری نے کہا کہ تمام الزامات غلط ہیں۔ چھاپے کے دوران برآمد ہونے والا اسلحہ لائسنس یافتہ ہے ۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قانون نافذ کرنے والے ادارے نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ سابق مشیر کو اُن کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔ اُن کے گھر سے اسلحہ بھی تحویل میں لیا گیا تھا۔دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم بنانا حکومتوں کا کام ہے اور دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جہاں کسی عدلیہ نے ڈیم بنایا ہو۔نوابشاہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پانی کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ ہے، پیپلز پارٹی اس مسئلے کے حل کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور ہم نے سندھ میں کئی چھوٹے ڈیم بنائے تاہم کسی جماعت نے اس مسئلے کو نہیں اٹھایا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ کالا باغ ڈیم بنانے پر اتفاق رائے قائم کیا جاسکتا ہے، جو ڈیم بنانا چاہتے تھے ان کی اپنی ہی رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ڈیم نقصان پہنچائے گا اور دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں جہاں کسی عدلیہ نے ڈیم بنایا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے وقت ڈیم بنانے کی باتیں کی جارہی ہیں، ڈیم بنانا حکومت کا کام ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جمہوریت سے پیچھے ہٹیں ہیں اور نہ ہٹیں گے، بہت بڑی کامیابی ہے کہ اقتدار ایک حکومت سے دوسری حکومت کو منتقل ہورہا ہے، پیپلز پارٹی کو عوام پر اعتماد ہے اور کٹھ پتلیوں کو بھی کہتا ہوں کہ عوام پر اعتماد کریں۔مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پہلے بھی (ن) لیگ والوں کو کہا تھا انہیں شکست نظر آرہی ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ انتخابی دوڑ سے الگ ہوجائیں اور وہ جماعتیں جنہوں نے اپنا کوئی منشور پیش نہیں کیا، شاید وہ چاہتی ہیں کہ الیکشن میں تاخیر ہوجائے تاکہ وہ کوئی اور راستہ لے سکیں۔تحریک انصاف سے اتحاد سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی سے نظریاتی اختلاف ہے اس لیے ان سے اتحاد مشکل ہے۔اندرون سندھ پیپلز پارٹی کے خلاف بننے والے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) سے متعلق بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی اتحاد سے واقف ہیں، ان کا ایجنڈا الگ الگ ہے تاہم سندھ کے عوام ان کے ساتھ نہیں اور وہ پیپلز پارٹی اور بینظیر بھٹو کے ساتھ ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website