لاہور;پنجاب کی جیلوں میں اے ،بی اور سی کلاس کیٹگریز اطلاق اب نہیں ہو تا ۔حکام کا کہنا ہے کہ چند سال پہلے لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر پنجاب کی جیلوں کے قوانین میں ترمیم کی گئی تھی اور اس دوران جیلوں کی کیٹگری میں بھی تبدیلی کی گئی تھی ،اب جیلوں کی در جہ بندی دو قسم کی ہوتی ہے ،پہلی ’Better class‘اور دوسری
حکام کا کہنا ہے کہ ’ Better class‘میں محدود سہولیات فراہم کی جاتی ہیں ،جنہیں یہ کیٹگری حاصل ہوتی ہے وہ کتابیں ،اخبار ،21انچ کا ٹی وی ،میز اور کرسی ،گدا اور ذاتی بستر،ذاتی کپڑے اور کھانا لے سکتے ہیں ،قیدیوں کو ان سہولیات کے عوض پیسے خود ادا کرنے ہوتے ہیں ۔حکومت صرف اس بات کی پابند ہوتی ہے کہ انہیں ہائی سیکیورٹی وارڈ میں تحفظ فراہم کرے جہاں وہ دوسرے قیدیوں سے دور رہتے ہیں ۔