راولپنڈی ; گزشتہ روز پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے الیکشن میں فوج کے کردار ، سیکیورٹی اور تیاریوں سے متعلق میڈیا کو بریفنگ دی اور اس دوران میڈیا نمائندگان کے سوالات بھی لیے ۔ سوال وجواب کے سلسلے کے دوران ایک رپورٹر احمد منصور نے،
عمران خان کو ناسور کہتے ہوئے تجویز دی تھی کہ اس کابھی لگے ہاتھوں کچھ کرلیں، یہ بات کہنے والے صحافی کو اب سخت سزادیدی گئی اور ادارے نے اسے معطل کردیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اس تجویز کا کلپ وائرل ہواتو ادارے اور رپورٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاگیا جس کا نوٹس لیتے ہوئے ایکسپریس میڈیا گروپ نے رپورٹراحمد منصور کو معطل کردیا۔معطلی کا حکم خود ایکسپریس نیوز کے مالک سلطان لاکھانی نے دیا۔ یادرہے کہ گزشتہ روز صحافی نے کہاتھاکہ ’ شفاف الیکشن اور کرپٹ قیادت کے خلاف مہم بھی چل رہی ہے ، نوازشریف کا پتہ تقریباً صاف ہوتا جارہا ہے ، زرداری پر بھی گھیرا تنگ ہوچکا ہے تو سر لگے ہاتھوں عمران کا بھی کچھ کرلیں بعد میں اس ناسور نے بھی چھوڑ نا نہیں ہے کسی کو۔۔۔‘۔ اس تبصرے کے بعد رپورٹر نے ٹوئٹر پر معذرت بھی کرلی تھی ۔