راولپنڈی: (پ،ر) ۔تھانہ آر اے بازار کے علاقے ٹینچ بھاٹہ میں معمولی تلخ کلامی نے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا پولیس کے مطابق خرم ایاز ولد محمد ایاز مرحوم ٹینچ بھاٹہ ڈاکٹر جہانگیر والی گلی کا رہائشی ہے نے بتایا کے وہ اپنے بھائی اظہر ایاز کے ساتھ گھر سے نکل کر بازار کی طرف جارہے تھے کے اچانک سامنے سے محمد پرویز، محمد جاوید ولد محمد اسلم آگئے
اور محمد جاوید نے للکارا محمد جاوید نے بھائی اظہر کو پکڑ لیا اور محمد پرویز نے بھائی اظہر کو چھری سے وار کیا جوکے اظہر کے سامنے چھاتی پر لگا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اظہر کو فوری ڈی ایچ کیو منتقل کیا جو زخوں کی تاب نا لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے کاروائی شروع کردی