اسلام آباد ; وزارت داخلہ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل دے نکال دیا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے نجی بینک سے منی لانڈرنگ کے کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا تھا اور اس حوالے سے انہیں
پوچھ گچھ کے لیے طلب بھی کیا گیا تھا تاہم دونوں شخصیات کے وکلاء ایف آئی اےمیں پیش ہوئے۔گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور فریال تالپور کو طلب کیا تھا تاہم ان کی قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی تھی جس کے بعد عدالت نےایف آئی اے کو الیکشن تک دونوں شخصیات کو نہ بلانے کی ہدایت کی جب کہ ساتھ ہی چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے تھے کہ عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نہیں کہا۔نجی نیوز کےمطابق وزارت داخلہ نے بے نامی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سےنکال دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سیکریٹری داخلہ کے حکم پر چند روز قبل سمری تیار ہوئی تھی جس کی روشنی میں آج دونوں شخصیات کے نام ای سی ایل سے نکالے گئے،ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس کی روشنی میں دونوں شخصیات کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کہ ایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے،
جن میں آصف علی زرداری اور فریال تالپور بھی شامل ہیں، اسی سلسلے میں گزشتہ دنوں نجی بینک کے سابق صدر حسین لوائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو فوری گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل ایف آئی اے نے کیس کے سلسلے میں دونوں کو بدھ کو طلب کرلیا۔ایف آئی اے بے نامی اکاؤنٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں 32 افراد کے خلاف تحقیقات کررہی ہے جس سلسلے میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی حسین لوائی کو گزشتہ دنوں گرفتار کیا گیاجب کہ سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کا نام بھی سپریم کورٹ کی ہدایت پر ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا جاچکا ہے جس کے بعد دونوں کےبیرون ملک جانے پر پابندی ہے۔ایف آئی اے نے تحقیقات کے لیے7 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جب کہ سپریم کورٹ نے اسی کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو 12 جولائی کو طلب کرلیا ہے۔نجی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے بلانے سے پہلے ایف آئی اے سندھ نے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔ایف آئی اے انسپکٹر محمد علی ابڑو کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور دونوں شخصیات کو پوچھ گچھ کے لیے ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل میں کل 11 جولائی کو طلب کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق آصف زرداری اور فریال تالپور کو ایک ساتھ صبح 10 بجے طلب کیا گیا ہے۔