لاڑکانہ: سندھ ہائی کورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کو نااہل قراردے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کی نااہلی سے متعلق سماعت کی، بینچ نے ایپلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نثار کھوڑو کو نااہل قرار دے دیا۔ نثار کھوڑو کو بیوی اور بیٹی کے نام ظاہر نہ کرنے اور 167 ایکڑ زرعی زمین چھپانے پر ایپلیٹ ٹربیونل نے نا اہل قرار دیا تھا۔ واضح رہے کہ پی ایس 11 کے امیدوار نثار کھوڑو نے ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ میں چیلنج کیا تھا۔