اسلام آباد ؛ اینٹی نارکوٹکس عدالت کی طرف سے عمرقید کی سزا دیئے جانے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت انتخابات کیلئے نااہل ہو گئے ہیں۔ اپنی سزا کے خلاف ہائیکورٹ میں سزا کی معطلی کیلئے وہ اپیل دائر کر سکتے ہیں
تاہم وقت کی کمی کے باعث ممکنہ طور پر یہ دکھائی نہیں دیتا کہ وہ کوئی ریلیف حاصل کر پائیں گے۔ حنیف عباسی اپنی سزا کے خلاف ایک ماہ کے اندر اپیل دائر کر سکتے ہیں، ان کو ٹرائل کورٹ میں اینٹی نارکوٹکس ایکٹ سیکشن 9 سی کے تحت سنائی۔ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) کے بعد وہ چوتھے مسلم لیگی ہیں جو ٹرائل کورٹ سے سزا پانے کے بعد آئین کے آرٹیکل 63 اور عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت نااہل قرار پائے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی منشیات فروخت کر رہے تھے لیکن پکڑے گئے۔ایفی ڈرین کوٹا کیس میں حنیف عباسی کی سزا پر رد عمل دیتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایفی ڈرین کوٹا کیس اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی منشیات فروخت کر رہے تھے لیکن پکڑے گئے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لاہور کے علاقے شاہدرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تازہ خبر آئی ہے کہ ایک اور ن لیگی اڈیالہ جیل جا رہا ہے، حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا ہو گئی ہے۔